لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی ممبران کی سفارشات پر نئے ایم ایس حضرات کو تعینات کیا گیا ہے۔نئے تعینات ہونے والے تمام ایم ایس حضرات خدمت انسانیت کواپناشعاربنائیں گے۔انہوںنے کہا سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی فراہمی میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔