پاکستان بحران کا شکار، اجتماعی دانش سے نکل سکتا ہے: محمود اچکزئی  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بحران سے گزر رہا ہے۔ ہمارا مؤقف ہے جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا بہتری نہیں آئے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے قائدین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نہیں یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نفرت نہیں پھیلا رہا جب تک پارلیمنٹ بالادست نہیں ہوگی تب تک صورتحال یہ ہی رہے گی، ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے، سچ بولنے سے شہباز بھائی ناراض ہوتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکر مسائل حل کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان بحران سے دو چار ہے جو اجتماعی دانش سے نکل سکیں گے ادارے آئین کے دائرے میں چلیں گے تو پاکستان بہترین ملک بنے گا۔ پی ٹی آئی 8 فروری کو الیکشن جیت چکی ہے، کراچی اور اسلام آباد کی تمام سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔ عمر ایوب نے کہا ہمیں ریٹرننگ افسر کے دفتر جانے ہی نہیں دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ ہمارا خدشہ درست ثابت ہوا، بشریٰ بی بی کو رہائی ملنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...