لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوںپر 178 رنز بنائے۔ ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بابر اعظم پانچ ‘شاداب خان سات ‘عباس آفریدی ایک ‘اسامہ میر پانچ رنز بناسکے ۔ ولیم اوورکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا۔ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا۔