لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر پولیس یونیفارم پہننے پر معاملے پر پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب پولیس یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 27 رولز 4.2 کے مطابق وزیراعلیٰ خاص مواقع پر یونیفارم پہن سکتے ہیں۔ پولیس دفاتر کے دورے پر پولیس کی حوصلہ افزائی کیلئے پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں، وزیراعلیٰ اور گورنر پولیس یونیفارم پر سی ایم اور گورنر پنجاب کی نیم پلیٹ لگائیں گے۔
گورنر اور وزیراعلیٰ قانونی طور پر یونیفارم پہن سکتے ہیں: ترجمان پولیس
Apr 26, 2024