بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آ گئے  

کراچی  (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک  کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ 19 اپریل تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بنکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...