امریکی ریاست میں اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل منظور

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ ریاست ایری زونا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل ایوان میں منظور کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ری پبلکنز نے بھی بل کے حق میں 29 ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ یہ بل 28 کے مقابلے میں 32 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل یکم مئی کو سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل اس پابندی کے تحت اسقاطِ حمل میں مدد دینے والوں کو 5 برس تک قید ہو سکتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن