قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعع پر چھوٹی بہن نے مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر بڑی بہن کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ ڈیرہ سنت کی رہائشی 60 سالہ صغراں بی بی کے ہاں اولاد نہ ہونے سے خاوند منظور نے دوسری شادی کرلی تھی۔ صغراں بی بی اپنی چھوٹی بہن ثنا کے پاس ڈیرہ سنت سنگھ میں رہتی تھی۔ گزشتہ شب صغراں بی بی کی اچانک موت ہوگئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ثنا نے جھگڑے کے بعد مقتولہ کو ڈنڈے مار کر قتل کیا ہے اور اہل محلہ نے بھی لڑائی جھگڑے کی تصدیق کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثنا کو حراست میں لیکر فرانزک ٹیمیں منگوا کر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس کے مطابق ورثا مدعی بننے سے انکاری ہیں تاہم ملزمہ کو حراست میں لے کر دفعہ 174کے تحت کارروائی کررہے ہیں۔
قلعہ دیدار سنگھ: جائیداد کا تنازع، مبینہ طور پر چھوٹی نے بڑی بہن مار ڈالی
Apr 26, 2024