حافظ آباد بار کے سیکرٹری سمیت 2وکیلوں کو جیل بھجوانے کیخلاف ہڑتال ، روڈ بلاک 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سول جج نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رائے وقار سمیت دو وکلاء کو جیل بھجوادیا جس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے سرگودھا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائروںکو آگ لگا کر ٹریفک کوبلاک کردیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمر خضر ہنجرانے دیگر وکلاء راہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے وقار اور رانا مالک کو ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے صلح نامہ ہونے کے باوجود دھوکہ دہی سے گرفتارکروایا جبکہ پولیس نے وکلاء کو گرفتارکروانے میں پورہ سہولت کاری کی اور اسکے ساتھ ساتھ سیشن جج حافظ آباد اور سیشن جج اٹک کا رویہ بھی قابل مذمت ہے ۔اس موقع پر پنڈی بھٹیاں بار کے صدر میاں ثناء اﷲبھٹی اور سیکرٹری جنرل عابد جاوید، ایگزیکٹو ممبر ریحان ثرویا اور وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن