شیخوپورہ: اختر ڈار کے گھر فائرنگ، محفوظ رہے، کارکن پی ٹی آئی (نظریاتی) سراپا احتجاج 

Apr 26, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اختر اقبال ڈار او ران کے فیملی کے ممبران محفوظ رہے۔ اختر اقبال ڈار اس وقت  گھر کے لان میں موجود تھے۔ تاہم فائرنگ سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درخواست دے دی  گئی۔ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی۔  ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ اختر اقبال ڈار نے  کہا کرپٹ افراد نے  ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسی حرکت کی  لیکن  وہ اپنے موقف سے نہیں ہٹیں گے۔  دریں اثناء  ملک بھر کے تحریک انصاف نظریاتی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ، انسپکٹر جنرل پولیس، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیاکہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اختر اقبال ڈار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں