لاہور (خبر نگار) پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔
پولیس کی وردی پہننے پر سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست
Apr 26, 2024