پنجاب حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ  (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف  سندھیلہ نے کہا  کہ ضمنی الیکشن کے نتائج سے پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نواز لیگ کے امیدواروں کو فتح یاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ پوری قوم (ن) لیگ کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتی ہے اور حکومتی پالیسیوں و کارکردگی سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی زیر قیادت (ن) لیگ پوری طرح متحد ہے، عوام کے تعاون اور اللہ کے فضل و کرم سے ضمنی انتخاب کے میدان میں تاریخی کامیابی کے بعد تعمیر و ترقی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن