سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کیخلاف  سماعت مزیدکارروائی کیلئے 2مئی تک ملتویq

Apr 26, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھر نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت مزیدکارروائی کیلئے 2مئی تک ملتوی کر دی۔فریقین کے وکلا نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر دلائل دینا تھے تاہم وکلا ہڑتال کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہو سکی۔ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-A اور22-Bکے تحت درخواست دائر کی تھی ۔

مزیدخبریں