ڈپٹی کمشنرقصور کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ لیا 

Apr 26, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ‘انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلہ میں قائم امتحانی مراکز پر انتظامات کو چیک کیا سکول ہذا کی مختلف کلاسوں میں تدریس کے عمل اور لائبریری میں کتابوں کی دستیابی کو چیک کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر جہانگیر چوپڑا بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹرز میں فہرستوں کے مطابق عملے کی حاضری کو چیک کیا۔امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو چیک کیا تا ہم کوئی پرائیویٹ نگران موجود نہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور امتحانی کاپیوں کو بھی چیک کیا۔

مزیدخبریں