شیخوپورہ: منتھلیاں دو‘ ٹریفک ریڈر کی وارڈنز کو اعلیٰ  افسروں سے رشتہ داری کی دھمکیاں 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی ٹریفک کے ریڈر سہیل ورک نے شیخوپورہ تعیناتی کے بعد فیلڈ میں کام کرنیوالے وارڈنز کو پیغام دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے اعلیٰ افسر کا قریبی رشتہ دار ہے اور ضلع کے اعلیٰ پولیس افسروں کی خواہش پر شیخوپورہ میں جوائن کیا وارڈن سہیل ورک نے اہلکاروں کو کو کہا ہے کہ اعلیٰ افسروں نے او ایس آئی کو حکم دیا ہے کہ میری مرضی کے مطابق میری تعیناتی کی جائے جس کے بعد اسے ڈی ایس پی ٹریفک کا ریڈر لگا دیا گیا تعیناتی کے فوری بعد ریڈر سہیل ورک نے اعلیٰ افسروں کی اجازت کے بغیر ٹریفک پولیس اہلکاروں اور افسروں سے انکی من پسند جگہ پر تعیناتی کیلئے درخواستیں مانگ لیں اور مبینہ طور پر ریٹ بھی بتا دیئے اور جو اہلکار اپنی من پسند جگہ پر تعینات ہو گا وہ ہفتہ وار یا ماہانہ بھتہ دینے کا پابند ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق ریڈر سہیل ورک نے اعلیٰ افسروں کو خاطر میں لائے بغیر جس طرح افسروں و ملازمین کو دھمکی آمیز پیغام دیا ہے وہ اعلیٰ افسروں کے اختیارات پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔ رابطہ کرنے پرسہیل ورک نے بتایا کہ میری اپروچ اوپر تک ہے میں نے اپنی من مرضی سے کام کرنا ہے میرا کیا کرسکتے ہیں ؟تبادلہ ہی ہے ناں! وہ کردیں۔

ای پیپر دی نیشن