فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے)فیروزوٹواں ولگن جھنڈا گھلاوٹواں و نواح میں غیر معیاری مشروبات اور رنگ برنگے کیمیکل سے تیار ہونے والی بوتلوں کی فروخت جاری‘ ڈائریا الٹی ہیضہ اور پیٹ میں درد کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہونے لگا تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں و نواح میں ڈائریا کی بیماری عام ہونے سے اموات میں اضافہ ڈائریا کی بیماری پھیلنے کی وجہ کریانہ کی دکانوںسے غیر معیاری جوس کا آسانی سے مل جانا ہے جو کہ معصوم بچے پیتے ہیںفیروزوٹواں کی عوام نے پریس کلب فیروزوٹواں کے سامنے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیروزوٹواں کا دورہ کریں اور مافیا و غیر قانونی کام کرنیوالے افراد کو پکڑیں۔