شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی تاریخی کامیابی پارٹی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانئے کو مسترد کر دیا، عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا وقت اب زیادہ دور نہیں، نواز شریف،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے سر توڑ کو ششیں کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانئے کو مسترد کر دیا: عمران رحمت
Apr 26, 2024