نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)چیف آرگنائزرملک محمدیوسف کی زیرصدارت امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کااجلاس مرکز اہلسنت جامع مسجدنورانی میں ہوا جس میں تمام مسالک اور تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی تمام مسالک نے شہرمیں جاری مذہبی فرقہ واریت اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کیخلاف تجاویز پیش کیں تمام شرکا نے اس عزم کااظہارکیاکہ تمام مسالک فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔
امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی مجلس عاملہ کااجلاس
Apr 26, 2024