گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کھیالی اور چن داقلعہ میں کریک ڈاؤن کیا جس میں1کنفکشنری کی پروڈکشن بندکردی گئی جبکہ دیگر پوائنٹس کو 5 لاکھ 40ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ برآمد کردہ 882لٹرمضر صحت کولڈ ڈرنکس،140کلو فنگس زدہ اچار،75کلو ایکسپائر مکسچر اور 50 کلو رنگ سمیت 10کلو ملاوٹی کھویا تلف کردیا گیااور انتہائی غیر معیاری اشیاء بنانے پراچار و مربہ یونٹ پرمقدمہ درج کروادیا گیا۔ سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
گوجرانوالہ:وزیر خوراک بلال یاسین کے فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ چھاپے
Apr 26, 2024