حافظ آباد:ڈپٹی کمشنرکا سستی روٹی اور نان کی دستیابی کیلئے مختلف ہوٹلوں کا دورہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے سستی روٹی اور نان کی دستیابی کے لیے مختلف ہوٹلوں اورتندوروں کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس میں قائم امتحانی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہوٹل پر کھانہ کھانے والے افراد سے سستی روٹی اور نان کی دستیابی اور انکی قیمتوں کے حوالے سے بھی فیڈ بیک لیا۔ گزشتہ دس روز کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مقامات پر 1309انسپیکشنز کیںجبکہ خلاف ورزی پر 182تندور اور ہوٹل مالکان کو مجموعی طو رپر 3لاکھ 71ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن