حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملیریا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک آگاہی واک کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی زیر صدارت ملیریا سے بچائو اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے جائزہ کا اجلاس بھی منعقدہوا۔ محکمہ تعلیم ، پاپولیشن ویلفیئر ، سوشل ویلفیئر ، زراعت ، فیشریز،ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ڈینگی مچھر کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر اور ملیریاکی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا ہو گی اور ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کی مناسبت سے عوام کو یہ آگاہی دینا ضروری ہے ۔