گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے وزیر خزانہ کے بیان کہ ’’عوام کو ٹیکسز دینا پڑینگے اب اس کے بغیر گزارہ نہیں‘‘ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی ہر سانس کے بدلے ٹیکس ادا کر رہے ہیں حکومت اشرافیہ سے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کی بجائے عوام کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔