گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق شیخ فیصل ایوب ،سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں ایف بی آر کی طرف سے بزنس کمیونٹی کو بلا جواز تنگ اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو پریشان کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غلط بات ہے کہ کاروباری مراکز پر ریڈ کیے جا رہے ہیں اور بھاری برکم رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے ملک میں پہلے ہی کاروبار تقریبا نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا وژن یہ ہے کہ ٹیکس پیئرز کو تنگ نہ کیا جائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔جبکہ ایف بی آر اپنی من مانی کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق بغیر کسی ریزنز کے کاروباری افراد کو تنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے بھی اپیل کی کہ اس چیز کا نوٹس لیا جائے۔
ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو پریشان کرنیکا سلسلہ بند کرے: حمیس گلزار
Apr 26, 2024