گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے گوجرانوالہ ایکسپریس وے پہنچ گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور پروجیکٹ کے حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ دونوں اطراف درخت لگانے کا عمل جاری ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پنجاب کی سب سے زیادہ سر سبز ایکسپریس وے ہوگی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری ہے۔ ایکسپریس وے کی تعمیر سے لاہور تا گوجرانوالہ کا سفر 45 منٹ کا ہوجائے گا۔