اسلام آباد(خبر نگار)نوجوان پوٹھوہاری شاعر یاسر یابی کا نیا پو ٹھوہاری گیت ’’ نیئں پنڈی رہنڑا ں‘‘ سوشل میڈیا ،علمی اور ادبی حلقوں میں بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے، گیت کی کمپوزیشن معروف سنگر اظہر اعوان اظہر پنڈی وال نے بنائی ، معروف فوک سنگر لیاقت بھٹی نے اس گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا۔خوبروماڈل نایاب اعوان کی ماڈلنگ نے گیت کوچار چاند لگادیے ۔یہ گیت پردیس میں رہنے والوں کے دلوں میں اپنے وطن کی محبت اجاگر کرتا ہے۔پوٹھوہاری شعراء و ادباء اورو براڈ کاسٹر ز شریف شاد،شاہد لطیف ہاشمی ،منور حسین عاصی ،نعیم اختر اعوان ،فرید زاہد ،نعمان رزاق ،ارشد محمود ،توصیف کلیامی ،نوید اسلم کہوٹ ،عادل سلطان خاکی،رمضان جانی ،خضر نواز نجم ،مبین مرزا،فیصل عرفان ،شکور احسن ،نزاکت مرزا ، شوکت شاکر اور دیگر احباب نے پوٹھوہاری گیت نگاری میں اچھا اضافہ قرار دیتے ہوئے یاسر یابی کو مبارک باد دی ہے۔