فیصل بینک نے پہلی سہ ماہی  کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں بینک کا بعداز ٹیکس منافع سال  2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوگنا ہوکر 6.5 ارب روپے پر جا پہنچا ہے۔ فی حصص آمدن 2.12 روپے سے بڑھ کر 4.29  روپے ہوگئی ہے۔ بینک نے 1 روپے فی حصص یعنی 10 فیصد عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ مجموعی اثاثے 1.5 ٹریلین روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ڈپازٹس بڑھ کر 1.050 ٹریلین روپے اور لون بک 603 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) 55 فیصد جبکہ کیپٹل ایڈیکوسی ریشو 18.57 فیصد رہا جو ریگولیٹری تقاضوں سے کہیں زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن