چوہدری اللہ دین مرحوم کے بھائی ماما حسن دین مقامی قبرستان میں سپردِ خاک 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلا محلہ پڑی کی مشہور شخصیت چوہدری اللہ دین مرحوم کے بھائی ماما حسن دین مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ماما حسن دین مرحوم علاقہ کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے وہ بنیادی طور پر مزدور محنت کش کسان اور زبردست قسم کے پرجوش عوامی خدمت گار تھے اور ہر خاص و عام کی غمی خوشی کی تقریبات میں بڑے پرجوش انداز کے ساتھ شرکت کر کے اپنے توانا اور طاقت ور جسم کی  تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر غمی والے گھر میں بھی اور خوشی والے گھر میں بھی اپنی منفرد حیثیت کو تسلیم کروالیا کرتے تھے ماما حسن دین مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت پاکستان تحریک لبیک  کے مرکزی رہنما علامہ قاضی طاہر محمود نے کرائی جبکہ دیگر شرکا نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ،شیخ عارف عثمان ایڈووکیٹ ،حاجی ملک عارف جمیل گجر ،حاجی ملک نصیر الدین ،شیخ وسیم حیات پاشا ،راجہ ربنواز گجرخانی ،ذیلدار آ ف ٹیکسلا سید ظہیر الحسن شاہ ،ملک مبشر سلیم ،حاجی ملک الہ دتہ اعوان،پیر زادہ سید سلطان شاہ کاظمی،سید زاہد حسین شاہ ،چوہدری فیاض احمد بھٹی،ملک طاہر محمود طاہری،شیخ وقار احمد ،خورشید احمد بٹ، ذیشان صدیق بٹ،شیخ محمد ندیم ،مشتاق خان آ ف حصار ،کاکا اعوان آ ف حصار ،حاجی ملک عارف شکیل گجر ،چوہدری وسیم شہزاد گجر ،حاجی ملک عامر شہزاد گجر ،حاجی ملک ندیم کوہستانی ،سردارزبیر محمود خان،راجہ مشتاق احمد ترک ،راجہ حفیظ الرحمن ترک،حاجی محبوب الہی،عبدالقیوم لون اور علاقہ کی مذہبی سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ماما حسن دین کے بیٹوں محمد بشارت ،ظہیر الدین ،محمد رضوان سمیت دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔

ای پیپر دی نیشن