فتح جنگ(نامہ نگار)مرکزی دارالعلوم غوثیہ کوہاٹ روڈ فتح جنگ میں درس نظامی کے نئے سال کا آغاز کر دیا گیا جید علمائے کرام نے طلبہ کو مختلف کتب کا پہلا سبق پڑھا کر نئے تعلیمی سال کا افتتاح کیا جامعہ غوثیہ کے مہتمم اعلی علامہ حافظ عبدالغفور چشتی کی زیر سرپرستی درس نطامی کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوا سبا ق کے افتتاحی موقع پر علامہ مفتی عرفان القادری ،علامہ عامر عباس قریشی،مرکزی خطیب مفتی محمد عاصم مدنی،مفتی مصباح الدین،حافظ طالب حسین سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں مہتمم اعلی علامہ حافظ عبدالغفور چشتی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جامعہ غوثیہ چاساں والی ڈھیری گزشتہ کئی دہائیوں سے دین کی ترویج کیلئے کوشاں ہے انھو ں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے مدارس دینیہ میں لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کھانے اور رہائش کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے علامہ عامر عباس قریشی نے کہا کہ دارالعلوم غوثیہ علامہ حافظ عبدالغفور چشتی کی زیر نگرانی دین اسلام کی روشنی پھیلانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جس میں سینکڑوں بچے اور بچیاں دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں عوام اہل سنت اس بڑے تعلیمی ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور بچوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جامعہ غوثیہ میں داخل کرائیں ۔