راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تنظیم المدارس اہلسنت پا کستان کے سربراہ و مہتمم جامعہ رضویہ ضیا العلوم راو لپنڈی پاکستان حضرت شیخ الحدیث پیر ابو الخیر سید حسین الدین شاہ نے جامعہ رضویہ ضیا ء العلوم راولپنڈی کے 63 ویں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب بسم اللہ و افتتاح اسباق سے خطاب میں ہزاروں طلبا کرام و جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد کے جید علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ و اسلام کے قلعے ہیں اس اجتماع سے راولپنڈی و اسلام کے بڑے جید علما کرام پرنسپل ادارہ علامہ سید شہاب الدین شاہ علامہ حافظ محمد اسحاق ظفر علامہ سید انعام الحق شاہ علامہ سید حبیب الحق شاہ علامہ پروفیسر سردار احمد حسن سعیدی مفتی ضمیر احمد ساجد علامہ عبدالحمید ضیائی مفتی محمد حنیف قریشی علامہ اسلم ضیائی علامہ خان محمد قادری علامہ امتیاز حسین شاہ علامہ ظہیر احمد قادری علامہ معروف نقشبندی علامہ حافظ محمد اقبال سمیت دیگر علما نے خطاب کیا اور عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ممکنہ تحریک کیلئے تیار رہنے کا کہااس اجتماع سے مہمان خصوصی سویٹ ہوم پاکستان کے سربراہ زمرد خان نے بھی خطاب فرمایا بعد ازاں کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے آنے والے طلبہ کرام کو مختلف شعبہ جات میں داخلہ کیلئے فارم جاری کیے گئے اس موقع پر سیکرٹری نشرواشاعت محمد خورشید عالم قادری ضیائی نے معزز مہمانوں کو مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور تعلیمی سرگرمیوں بارے بریف کیا۔
مدارس اسلام کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ و اسلام کے قلعے ہیں،پیر حسین الدین شاہ
Apr 26, 2024