اسلام آباد(جنرل ر پورٹر)خدمت انسانیہ ویلفیئر کونسل کے چیف آرگنائز محمداجمل قریشی مصطفوی نے کہا کہ علما کرام اور مشائخ عظام بڑھتی ہوئی خرافات کے کانٹے چن کر مثالی سماج کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ نوجوان نسل کو حقیقی سرپرستی اور رہنمائی کے گلاب میسر ہو تو گڈری کے لعل قائداعظم کے پاکستان کو خواندہ ' صحت مند اور مستحکم بناسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بانی دارا لر ضا، استاذ العاملین، ابو نعمان عرفان شریف مدنی کے41 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے خصوصی ایونٹ میں کیا ۔ شیخ کشمیر ابو حنظلہ علی حسن قادری، ناظم اعلی محمد عثمان عطاری۔ممولانا اسحاق قادری، محمد کامران عرفانی۔،پیر زادہ حسام الدین شاہ اور عبد الودود احمد نے ستاذ العاملین، ابو نعمان عرفان شریف مدنی کو مبارک باد پیش کی۔