چمکے گا ہر گاؤں صفائی پروگرام  بیول میں ناکامی سے دو چار

 بیول (نامہ نگار)یونین کونسل کی سطح پر چمکے گا ہر گاؤں صفائی پروگرام بیول میں ناکامی سے دو چار۔ ڈی سی او راولپنڈی کے زیر انتظام چلنے والا پروگرام جس میں نعرہ دیا گیا کے چمکے گا اب ہر گاں بیول یونین کونسل میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے کبھی کبار عملا صفائی کے نام پر وردی پہن کر شہر کا چکر لگا بھی دے تو کوڑے کے ڈھیر ایک ہی جگہ جمع کر دیتا ہے ۔ پوری یونین کونسل جو بڑے رقبے پر مشتمل ہے اس کے گاؤں دور دراز تک پھیلے ہوئے ہیں یہاں عملے نے جانے کی زحمت نہ کی بیول شہر میں بھی انتظام نہ ہونے کے برابر ہے اے سی گوجرخان میاں مراد حسین بیول سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں انہوں نے خود کبھی بیول کے انتظامات کا جائزہ لینا گوارہ نہ کیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ڈی سی او راولپنڈی سختی سے نوٹس لیں تاکہ مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...