گوجرخان (نامہ نگار)عبد الرحمن تابانی اظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہارکے جاری اعلا میہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی پر تلی ہوئی ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخابی مہم کے دوران بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دینا انتہائی تشویشناک ہے یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بھارت، اسرائیل کے نقش قدم پر چل کر کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مکروہ منصوبہ پر عمل کرنے کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور انتہا پسند ہندو قیادت کے مذموم مقاصد اورریاستی دہشت گردی کے منصوبوں پرمسلمان ممالک کی قیادت اور عوام کو فوری اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا سدباب کرنا ہوگا ۔