نیومری پتریاٹہ کیبل کارگزشتہ 10 ماہ  ،چیئر لفٹ 4 سال سے بند

Apr 26, 2024

  مری(حنیف خان ترک)نیومری پتریاٹہ کیبل کارگزشتہ 10 ماہ سے بند جبکہ ایوبیہ چیئر لفٹ 4 سال سے بند،ملک اوربیرون ممالک سے پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کی سیرکیلئے آنے والے سیاحوں کو سخت مایوسی کا سامنا، ٹی ڈی سی پی انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطرتک کیبل کارکوچلانے کے اعلان پرتاحال عملدرآمد بھی نہیں ہوسکا،ملکہ کوہسارمری سے آگے گلیات میں داخل ہونے والے سیاح مایوس ہو کر واپس لوٹنے لگے، مری آنیوالے سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ماضی میں گلیات اور ایوبیہ کا رخ بھی کرتی تھی کیونکہ گلیات،ایوبیہ اور ملحقہ علاقے بھی مری کی طرح اپنی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کی وجہ سے ملک بھر کے سیاحوں کی توجہ کامرکز رہتے ہیں مگر ایوبیہ کے مقام پر نصب تاریخی چیئر لفٹ کی مسلسل چار سال سے بندش نے اس علاقے میں سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کا رخ اب آہستہ آہستہ دوسرے علاقوں کی طرف ہورہاہے،ایوبیہ  چیئر لفٹ جس کو چار سال قبل محکمہ جی ڈی اے نے خطرناک قرار دے کر بند دیا تھا تاحال اب تک  دوبارہ آپریشنل نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں