سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودہ لگایا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودہ لگایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کر ہ  ارض کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ضروری ہے، درخت ہماری زندگی کو فضائی آلودگی سے بچاتے ہیں، پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے چاہیے، پاکستان کی پارلیمان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن