ایف آئی اے کی کا رروائی ،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف تین مقدمات درج 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے چھاپہ مار کاروائیوں میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف تین مقدمات درج کر لئیابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی  چوری کر رہے تھیچھاپہ مار کاروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں کاروائیوں میں آئیسکو حکام نے موقع پر مذکورہ میٹر قبضے میں لے لئے ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 9050 یونٹس کی بجلی چوری کی گئی بجلی چوری سے قومی خزانے کو 407250 روپے کا نقصان ہواایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںبجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن