اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز، 2019 میں ترامیم تجویز کر تے ہوئے، نان لائف بیمہ کنندگان کو کمپنی کے تکافل آپریشن سے حاصل ہونے والے ریونیو کو بھی مکمل طور پر کمپنی کے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی کا نوٹیفیکیشن نمبر 569(I)/2024 شراکت داروں اور عوامی رائے عامہ کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔موجودہ ریگولیشنز کے مطابق جنرل بیمہ کمپنیاں ، تکافل آپریشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی کی مکمل تفصیل سالانہ مالی گوشواروں میں شامل نہیں کر سکتی۔