نئے پاسپورٹس کے اجرا ، تجدید کیلئے تمام کائونٹرز فعال ہیں،زین اللہ محسود

Apr 26, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی جمال قاضی کی ہدایات پر راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجرا اور تجدید کے لئے تمام کائونٹرز فعال ہیں ہفتہ ،اتوار کو پاسپورٹس ڈیلوری جاری ہے ، پہلی مرتبہ نہ صرف ایجنٹس مافیا کا داخلہ بند کیا گیا بلکہ پاسپورٹ دفاتر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی تمام دفاتر کی آن لائن مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ،کئی بھی پاسپورٹ اجرا کے لئے موخر کیسز  72گھنٹوں سے زائد نہیں ہیں مشکوک و مشتبہ کیسز کا سسٹم میں اندارج یقینی بنایا جارہا ہے تا کہ کئی اور سے پاسپورٹ کا کیس پراسیس نہ ہوسکے ریجنل ڈائریکٹر نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر و گلگت بلتستان  زین اللہ محسود  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ پنجاب میں اسلام آباد پاسپورٹ آفس ، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اسلام آباد ، راولپنڈی ، ریجنل آفس راولپنڈی ، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کائونٹر ،جی ایچ کیو کائونٹر ، فارن آفس کائونٹر ، او پی ایف کائونٹر ، ریجنل دفاتر کہوٹہ ،گوجر خان ، جہلم ، پنڈدادنخان ،اٹک اور چکوال ، آزاد کشمیر زون مظفر آباد ،میر پور ،ارجا(باغ)، راولاکوٹ ، کوٹلی ،سدھنوتی ، ہٹیاں، گلگت بلتستان میں سکردو ،گلگت ، چلاس ، بیمبار ، نیلم ، حویلی ، گانجے ،گیزر ،استور ، ہنزہ ، ناگر ، شیگر کے پاسپورٹ دفاتر تمام کائونٹرزآپریشنل ہیں انہوں نے کہا کہ آن لائن ہر گھنٹے بعد زون کے دفاتر میں آپریشنل امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ موخر کیسز ، ڈیٹا ویریفکیشن  اور دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ 

مزیدخبریں