اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور اقوام متحدہ کے اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری ، ایشیا و بحرالکاہل کی محترمہ کنی وگناراجا کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ محترمہ رومینہ خورشید عالم اور ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن بھی موجود تھے۔ یو این ڈی پی کے نمائندے سیموئل رزک، ڈی آر آر وان نگیوین، اے آر آر رانا قیصر، جناب مصطفیٰ اور وزارت اقتصادی امور کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اقتصادی امور کے وزیر نے ریجنل ڈائریکٹر یو این ڈی پی کا پاکستانی عوام کی گرانقدر حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کو خاص طور پر 2022 کیسیلاب کے دوران اہم امداد کی فراہمی اور انٹرنیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کی حمایت میں یو این ڈی پی کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا کہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے یو این ڈی پی کے مسلسل تعاون کی منتظر ہے۔اے ایس جی/ایشیایو این ڈی پی نے غربت میں کمی، موسمیاتی تبدیلی، مالیاتی آلات، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول فروغ اور ترقیاتی مسائل کے حل کے لئے مضبوط شراکت داری اور تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور یو این ڈی پی کے درمیان مذکورہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
احد خان چیمہ سے یو این کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری ، ایشیا و بحرالکاہل کی ملاقات
Apr 26, 2024