اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار اور مینیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں۔ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔میٹا کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو میٹا کمپنی کے پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کیمپینز کے بارے میں بریفنگ دی ۔
شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات، مختلف کیمپینز بارے بریفنگ دی
Apr 26, 2024