پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، ماچے پسارسکی 

 اسلام آباد(نمائدنہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈکے سفیر   ماچے پسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ڈیویلپمنٹ کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں ,دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم 1ہزار ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ اس کے دس لاکھ ڈالرز تک بڑھنے کی گنجائش موجود ہے،پاکستان کی 30 فیصد درآمدات پولینڈ کے راستے یورپ کو جا تی ہیں،ہم پاکستانی گیس صارفین کے لیے خصوصی پاکستانی گیس کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں,کوشش ہے کہ پولش کمپنیاں کو پاکستان کے انرجی بحران میں اپنا کردار ادا کریں، پولش آئل اینڈ گیس کمپنیاں سندھ اور بلوچستان میں کام کر رہی ہیں,تیس پولش پائلٹ اور انسٹرکرٹرز پاک فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کے لییپاکستان آئے ہیں،پولش سفارت خانہ انٹرویو کی تاریخوں کیلیے کسی قسم کیپیسے نہیں مانگتا، پیسوں کا مطالبہ کرنے والے دھوکے باز ہیں، غزہ میں انسانی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں،پولش افراد بطور رضا کار غزہ میں کام کر رہے ہیں،پولینڈ نے ایک آزاد ریاست کے قیام کی قرارداد کو تسلیم کیا ہے،پولینڈ کے سفیر ماچے پسارسکی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ماچے پسارسکی کا نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں کامیں میٹ دی پریس میں مدعو کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات کر رہا ہوں، پاکستان میں اپنے 2سال سے زائد عرصہ کے دوران صحافیوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن