عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ اور سب کو ان فالو کردیا

Apr 26, 2024 | 11:56

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹیں حذف کردیں اور سب کو ان فالو کردیا۔جمعرات کی شب گلوکار کی پروفائل کے چند اسکرین شاٹس سوشل میڈیا کی زینت بنے جس میں ان کی پروفائل پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہوئی تھیں۔اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔تقریباً 30 لاکھ کے قریب فالوورز والے اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا پوسٹ موجود نہیں ہے۔تاہم اداکار کے ایسا کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیاگلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ذو معنی اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کے لیے سب سے پہلے خود کو کھونا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں