محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور میں سرکاری ملازمین کی بجائے پرائیویٹ افراد نوکری کرنے لگے۔ ایکسائز افسران کی لاپرواہی کے سبب پرائیویٹ ملازم نے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز لاہور کی سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ ڈرائیور نے بجلی کی تنصیبات سے ٹکرا دیا۔ پبلک نیوز نے محکمہ ایکسائز کی سرکاری گاڑی کی تصاویر حاصل کر لیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور میں موٹر برانچ کے افسران نے سرکاری ملازم کی بجائے پرائیویٹ افراد کو نوکری پر رکھا ہوا ہے۔ بابر نامی پرائیویٹ ملازم نے گاڑی نمبر LEG-10-555 کو مقامی سوسائٹی میں لگے بجلی کے کھمبے میں دے مارا۔ گاڑی کی مرمت پر دو لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ نے تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی مد میں محکمہ ایکسائز سے اڑھائی لاکھ وصول کئے۔ بابر نامی شخص ڈائریکٹر ایکسائز موٹرز لاہور محمد آصف کا پرائیویٹ ملازم ہے۔ بابر نامی یہ شخص محکمہ ایکسائز کے ناکوں پر ڈائریکٹر آصف کے ہمراہ ہوتا ہے۔ ایکسائز کی گاڑی کی ٹکر سے مقامی سوسائٹی میں بجلی کی تنصیبات متاثر ہوئیں۔ انتظامیہ نے سوسائٹی اثاثے کو نقصان پہنچانے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اڑھائی لاکھ روپے وصول کئے۔ ڈائریکٹر موٹرز لاہور آصف نے اعلٰی افسروں کو واقعے سے آگاہ نہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن نے صورتحال سے واقف ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دے دیادوسری جانب ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی محمد آصف مؤقف دینے سے گریزاں ہیں