الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے فیصل امین خان کامیاب قرار پائے اور این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز ملک جب کہ این اے 132 قصور سے مسلم لیگ (ن) کے رشید احمد خان کامیاب قرار پائے۔پی پی 36 وزیرآباد سے (ن) لیگ کے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 نارووال سے (ن) لیگ کے احمد اقبال، پی پی 93 بھکر سے (ن) لیگ کے سعید اکبر نوانی اور پی پی 139 شیخوپورہ سے (ن) لیگ کے رانا افضال کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ پی پی 147 لاہور سے (ن) لیگ کے محمد ریاض، پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی، پی پی 158 لاہور سے (ن) لیگ کے چوہدری نواز اور پی پی 164 لاہور سے (ن) لیگ کے راشد منہاس کامیاب قرار پائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی، پی پی 290 ڈی جی خان سے (ن) لیگ کے علی احمد خان لغاری اور پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پرسنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ کامیاب قرار پائے۔