مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے، ورلڈ بینک

Apr 26, 2024 | 15:47

ویب ڈیسک

ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوئے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

 عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں گراوٹ کا عالمی ٹرینڈ بھی ریورس ہوسکتا ہے۔

 عالمی بینک کے مطابق مکمل جنگ شروع ہونے کے خوف کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافے کا رجحان ہے

مزیدخبریں