بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

Apr 26, 2024 | 15:53

ویب ڈیسک

بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرے مرحلے میں راہول گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور لیڈر کی نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

کیرالہ کے وائناڈ حلقے سے راہول گاندھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ متھرا میں بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخابات لڑ رہی ہیں۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ووٹ طے کرے گا کہ اگلی حکومت چند ارب پتیوں کی ہوگی یا 140 کروڑ ہندوستانیوں کی۔

19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات 7 مراحل میں 1 جون کو مکمل ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا

مزیدخبریں