رواں مالی سال پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں 50 فیصد کمی دیکھی گئی۔وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں امریکا سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالررہا، مارچ 2023 میں امریکا سے درآمدات17 کروڑ47 لاکھ ڈالرتھیں، مارچ میں امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 43 کروڑ ڈالر رہیں، مارچ 2023 میں امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 42 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے درآمدات 44 فیصدکم ہوئیں، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے برآمدات 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب68 کروڑ ڈالرتھا۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے برآمدات میں2.5 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں امریکا کیلئے برآمدات کا حجم 3 ارب89 کروڑ ڈالر رہا جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا کیلئے برآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالر تھیں۔
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
Apr 26, 2024 | 16:18