انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس چوری کے 4 لاکھ 30 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے جب کہ چوری کے واقعات کی یہ شرح 2022 کی نسبت ایک تہائی زائد ہے۔اس حوالے سے ریٹیلرز آرگنائزیشنز نے کہا ہے کہ چوری کے واقعات کے یہ اعداد و شمار اصل واقعات سے کئی گنا کم ہیں۔ایسوسی ایشن آف کنوئنیس اسٹورز کے مطابق بیشتر دکاندار پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب معمولی چوری کے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔
انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے
Apr 26, 2024 | 21:40