امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون عربی ترجمان ہالہ رہریط نے استعفیٰ دے دیا۔
واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیل کی کھلی حمایت کیخلاف امریکی محکمہ خارجہ کے دو عہدیدار پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ انکا استعفیٰ بدھ کے دن سے موثر ہوگا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈن پر جاری اپنے استعفے میں ہالہ کا کہنا تھا کہ 18 برس تک امریکا کی غزہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے سروس میں رہی، اسلحہ نہیں ڈپلومیسی۔
وہ اس سے قبل دبئی کے ریجنل میڈیا حب میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فرائض انجام دے چکی ہیں.