وزیراعظم کل سعودی عرب جائینگے، اہم ملاقاتیں شیڈول

Apr 26, 2024 | 23:17

ویب ڈیسک

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ دو دن کے دورہ پر کل سعودی عرب کیلیے روانہ ہونگے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کی مکمل تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کرلیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق  دورے کے دوران دونوں ممالک مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دینگے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی کرائون پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے۔وزیر اعظم جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم رابطہ کونسل کے سربراہ محمد بن مزائد الجوائری سے بھی ملاقات کرینگے۔

وزیراعظم کی ملاقات انرجی کے وزیر سعودی پتنس عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہوگی،پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہوگی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیرخزانہ فیصل بن فدیل اور پلاننگ کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہوگی،پاکستانی وفد کی ملاقات وزیر صنعت اور قدرتی وسائل بندر بن ابراہیم سے ہوگی۔وزیراعظم کی ملاقات سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔وزیرخارجہ، خزانہ، انفارمیشن، پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہونگے۔پاکستانی وفد اپریل 29 کو وطن واپس روانہ ہوگا۔

مزیدخبریں