روس اور چین کا باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال مکمل ختم کرنے کا اعلان

روس اور چین نے باہمی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل ختم کردیا۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...