آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، جس کے باعث مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگے، جسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی، پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...